ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتوار کو بھٹکل کے لئے فراہم کئے گئے ہیں 700 کووڈ ٹیکہ؛ این آر آئیز والے پیر کو تنظیم ہال سے لے سکیں گے دوسرا ڈوس

اتوار کو بھٹکل کے لئے فراہم کئے گئے ہیں 700 کووڈ ٹیکہ؛ این آر آئیز والے پیر کو تنظیم ہال سے لے سکیں گے دوسرا ڈوس

Sat, 17 Jul 2021 19:39:38    S.O. News Service

بھٹکل 17 جولائی  (ایس او نیوز) بھٹکل کے مختلف ہیلتھ مراکز میں اتوار کو  700 کووِڈ ٹیکے مختص کئے گئے ہیں، جس میں 300 ڈوس بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں دئے جائیں گے۔ بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتھی راج بھٹ نے   بتایا کہ بھٹکل تعلقہ اسپتال کے ساتھ ساتھ  شرالی ہیلتھ سینٹر میں 200،  مرڈیشور میں 100 اور بیلکے میں 100 ڈدوس دئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ   جو لوگ  کووڈ کا پہلا ٹیکہ لے کر 84 دن پورے کرچکے ہیں وہ اب ان میں سے کسی  ایک مرکز میں پہنچ کر اپنا دوسرا  ڈوس لے سکتے ہیں۔

اتوار کو این آر آئیز  والوں کے لئے نہیں ہوگا  ٹیکہ:     بھٹکل تعلقہ  اسپتال میں جن 300 لوگوں کو ٹیکے  دئے جائیں گے، وہاں  این آر آئیز والوں کے لئے   ٹیکہ کا انتظام نہیں ہوگا  کیونکہ کووڈ ٹیکہ کا جہاں انتظام کیا گیا ہے، اُس کی دیوار پر  ایک پوسٹر چپکاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ  18 جولائی کو  صرف جنرل پبلک کو ہی دوسرا ڈوس دیا جائے گا جن کے پہلا ٹیکہ لینے کے بعد   84 دن مکمل  ہوچکے ہوں۔  اس تعلق سے  بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتھی راج بھٹ سے پوچھے جانے پر انہوں نے واضح کیا کہ  پیر  19 جولائی کو تنظیم ہال میں  این آر آئیز کے لئے کووڈ ٹیکہ دینے کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے اور این آر آئیز والے تنظیم ہال پہنچ کر پیر کو ٹیکہ لے سکیں گے۔


Share: